ملتان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے اور جنوبی پنجاب کا سیاسی اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہ شہر دریائے چناب کے کنارے آباد ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ پاکستان کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ یہاں سرائیکی اکثریت میں ہیں۔ یہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، ضلع ملتان اور تحصیل ملتان کا صدر مقام بھی ہے۔
ایک قوم جس کا نام مالی تھا یہاں آکر آباد ہوئی اور سنسکرت میں آباد ہونے کو استھان ““ کہتے ہیں یوں اس کا نام مالی استھان پڑ گیا جو رفتہ رفتہ" مالی تان "بن گیا پھر وقت کے ساتھ ساتھ مالیتان، مولتان اور اب ملتان بن گیا ہے۔ سکندر بن فیلقوس کے زمانہ میں یہ مالی قوم کا دار الخلافہ تھا۔ اسی مالی قوم کی نسبت سے اس کا نام مالی تان پڑا۔ جنرل کنگھم کی رائے میں ملتان کی وجہ تسمیہ مول دیوتا یعنی سورج کا مندر ہے۔ ShapeMiles پر آپ ملتان کے رننگ روٹس دیکھ سکتے ہیں، فاصلے اور چڑھائی کا موازنہ کر سکتے ہیں، اور موسم کے مطابق اپنی ٹریننگ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔
آبادی: شہر میں 21.7 لاکھ