فیصل آباد، پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک صنعتی شہر ہے، جو ٹیکسٹائل کا ہب ہے، یہ کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے۔ اس کا پس منظر قدیم ترین تہذیب تمدن ٹیکسلا اور گندھارا میں لکھی گئی رگ وید جو پانچ دریاؤں کی سر زمین پنجاب کا ذکر کرتی ہے، جس نے پوری دنیا کے فاتحین کو اپنی طرف کھینچا، سائرس سے لے کر اسکندر اعظم تک ترتیب وار دیگر حملہ آوروں کے بعد مغلوں نے اپنی سلطنت کا قیام کیا پھر ایسٹ انڈیا کمپنی نے راولپنڈی اور سرحدی علاقوں کے بعد محبت کی دیوی ہیر کے دریا چناب جس پر پنجاب میں اپنی داغ بیل ڈالی برصغیر کے تاریخی نسلوں بھٹی راجپوت اور سیال اور سکھوں کے تاریخی پس منظر کے باعث اٹھارہ سو ساٹھ عیسوی چناب کے ڈیلٹا سے بنے سرسبزوشاداب پنجاب کے شیشم کے گھنے جنگلات کو بڑی بے دردی سے صفایا کرکے انگلستان کے حاکم وقت نے لائلپور کی بنیاد بدست کیپٹن پوپہم ینگ نے اپنی نگرانی میں شہر کا نقشہ برطانیہ کے جھنڈے یونین فلیگ کی طرز پر رکھوایا۔
ضلع فیصل آباد 30.35 سے 31.47 شمالی عرض بلد اور 72.73 سے 73.40 مشرقی طول بلد کے درمیان میں سطح سمندر سے 605 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ 1903ء میں گھنٹہ گھر کی تعمیر کا آغاز ہوا اور وہ 1905ء میں مکمل ہوا۔ 2005ء میں یہاں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نظام لاگو کیا گیا۔ 1961ء میں فیصل آباد کی آبادی 4،30،000 تھی، جو 1972ء تک بڑھ کر 8،30،000 کو جا پہنچی اور 1981ء میں یہاں کل 11،00،000 سے زیادہ نفوس آباد تھے۔ 2006ء میں فیصل آباد کی آبادی 45،82،175 نفوس پر مشتمل تھی۔ ShapeMiles پر آپ فیصل آباد کے رننگ روٹس دیکھ سکتے ہیں، فاصلے اور چڑھائی کا موازنہ کر سکتے ہیں، اور موسم کے مطابق اپنی ٹریننگ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔
آبادی: شہر میں 38 لاکھ